سیاچن میں برفانی تودے کے نیچے زندہ فن ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں برآمد  

0
0

مرنے والوں میں 4فوجی اور 2پورٹر شامل ، دو کی حالت تشویشناک

سرینگر //یو پی آئی // سیاچن گلیشئرسے گر آئے برفانی تودے کے نتیجے میں 6فوجی اہلکاروں کی موت واقع ہوئی جبکہ دو کی حالت اسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق گزشتہ شام سیاچن میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک بھاری برکم برفانی تودا فوجی گاڑی پر گر آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ فوجی اہلکار زندہ دفن ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے فوری طور پر بچاو کارروائی شروع کی اور دیر رات برف میں پھنسے آٹھ اہلکاروں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے چھ فوجیوں کو مردہ قرار دیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتاکر اُنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے وا لوں میں چار فوجی اہلکار اور دو پورٹر شامل ہیں۔ بتا دیں کہ ہندوپاک افواج کیلئے سیاچن گلیشئر سفید کفن ثابت ہو رہا ہے کیونکہ گزشتہ کئی برسوں سے سیاچن میں تعینات سینکڑوں اہلکار برفانی تودے کے نیچے آکر اپنی جانیں گنوا بیٹھیں ہیں۔ پاکستان کے زیر قبضہ سیاچن گلیشئر پر بھی برفانی تودے گر آنے سے سینکڑوں رینجرس اب تک مار ے جا چکے ہیں جبکہ کئی ایک عمر بھر کیلئے اپاہج بن گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا