عسکریت پسند فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی تاک میں تھے /دفاعی ذرائع
سرینگر //جے کے این ایس // سیکورٹی فورسز نے جموں پونچھ شاہراہ پر نصب سات آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں پونچھ شاہراہ کو سیل کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا جس دورا ن سات آئی ای ڈیز کا پتہ چلا ۔ فوجی ذرائع کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک کر بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا جنہوںنے کافی مشقت کے بعد ان سات ای آئی ڈیز کو ناکارہ بنایا ۔ فوجی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم عین موقع پر ملی ٹینٹوں کے اس منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں پونچھ شاہراہ پر سات آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بعد اس پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے