سیول سیکریٹریٹ میں لفٹنٹ گورنر نے لاوڈا حکام کو کھری کھری سنائی

0
0

لاوڈا کی کارکردگی پر برہمی کااظہا کرتے ہوئے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے پر زور دیا

سرینگر جے کے این ایس // سیول سیکریٹریٹ سرینگر میں لفٹنٹ گورنر نے لاوڈا کے کام کاج پر زبردست برہمی کا اظہار کیا ہے اور یہاں تک لاوڈا کے آفیسران نے جونہی جھیل ڈل کی صفائی کے حوالے سے تصاویر لفٹنٹ گورنر کو فراہم کیں تو ایل جی نے آفیسران کو سخت لہجہ میں کہاکہ جھیل ڈل کی کیا صورتحال ہے یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں تصاویر کے بجائے زمینی سطح پر جھیل ڈل کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ جے کے این ایس کو ذرائع نے بتایا کہ لفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جھیل ڈل کی خستہ حالت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاوڈا کے آفیسران کو میٹنگ کے دوران کھری کھری سنائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیول سیکریٹریٹ سرینگر میں لفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو کی سربراہی میں لاوڈا کے آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ایل جی نے جھیل ڈل کی موجودہ صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے آفیسران سے تاکید کی کہ وہ زمینی سطح پر کام کرئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جونہی لاوڈا کے آفیسران نے تصاویر کے ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ محکمہ کے اہلکار غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کررہے ہیں تو ایل جی نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ تصاویر کے بجائے عملی طورپر غیر قانونی ڈھانچوں کومنہدم کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ اس موقع پر ایل جی نے سخت لہجہ اختیار کیا کہ جھیل ڈل کی صورتحال کیا ہے یہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ واضح رہے کہ جھیل ڈل کی عظمت رفتہ او رشان و شوکت بحال کرنے کے سلسلے میں اربوں روپیہ آج تک خرچ کئے گئے تاہم ڈل کے بیچ و بیچ تعمیرات کھڑی کی گئی تاہم آج تک ان غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔ سیدہ کدل سے لے کر نگین تک جھیل ڈل کا کیا حال ہے یہ کسی سے چھپا نہیں بلکہ کچھوے کی چال چل کر جھیل ڈل کے اندر کشتوں کے ذریعے مٹی اور ریت پہنچائی جاتی ہیں اور چند دنوں کے اندر اندر ہی رہائشی مکانات تعمیر ہوتے ہیں یہ سب کچھ لاوڈا کے آفیسران کے سامنے ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مرکزی جل وزارت جھیل ڈل کی دیکھ ریکھ کا کام اپنے ہاتھ میں لے اور لاوڈا محکمہ کو کالعدم قرار دے کر اس میں تعینات اہلکاروں کو دوسری جگہ پر تعینات کیا جائے تب جا کر اس ڈل کی حالت سدھر سکتی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا