جموں/ پرنسپل سیکرٹری سیاحت نوین کے چودھری نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں حال ہی میں شائع کیا گیا ایس کے آئی سی سی کا بروشر جاری کیا ۔ ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی جاوید بخشی اور محکمہ سیاحت کے دیگر اَفسران بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔ اِس بروشر میں ایس کے آئی سی سی میں دستیاب سہولیات کی خوبصورت تصاویر موجود ہیںاور اس میں مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی اطلاعات بھی فراہم کی گئی ہیںجنہیں ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ کیا جائے گا۔ اِن تصاویر میں دیگر نئی معرضِ وجود میں لائی گئی سہولیات جن میں ایوننگ لیزر شو ، کارپوریٹس کے لئے شاندار رہائشی سہولیات اور بڑے پیمانے منعقد کئے جانے ایونٹوں کے لئے دستیاب جگہ ، کانفرنس روم اور سمینارروم بھی شامل ہیں۔ نوین کے چودھری نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے تجدید شدہ ایس کے آئی سی سی کی ساری جانکاری اِ س بروشر میں موجود ہیں جسے تمام مرکزی و ریاستی سرکار کے محکمے پسند کریں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کی بدولت ایک طرف وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا او ردوسری طرف مختلف محکمہ یہاں سمینار ، بورڈ میٹنگوں اور کنونشنوں کا انعقاد کرسکتے ہیں۔
Post Views: 145