جموں/ جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی (جے کے ایس ڈبلیو آر آر اے ) کے چیئرپرسن پرمود جین نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔ پرمود جین نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں وکشمیر میں پانی کے ذخائر کو بہتر طریقے تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں اتھارٹی کی طرف اٹھاجارہے اقدامات سے متعلق جانکاری دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پرمود جین سے کہا کہ وہ پانی کے ذخائر کو تحفظ فراہم کرنے اور پانی کی بہتر استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق عوامی بیداری پیدا کریں۔