جموں/ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جی اے ڈی کو ہدایت دی کہ وہ تمام محکموں کو سرکاری ویب سائیٹوں کو اَپ ڈیٹ کر کے تازہ معلومات فراہم کریں ۔اُنہوں نے متعلقہ محکمے سے کہا کہ وہ موبائیل ایپلیکشن کے ذریعے شہری خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں تجویز پیش کریں اور عوامی خدمت کے نظام کا استحکام کو یقینی بنائیں۔ اِن باتوں کا اِظہار لیفٹیننٹ گورنر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی محکموں کی جائزہ میٹنگوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں نے محکمہ کی کلہم کارکردگی او رمتعلقہ محکموں کی طرف سے اُٹھائے گئے کئی اقدامات سے متعلق تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا ،صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کے چودھری ،منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ای ۔کورٹ پروگرام کو ترجیح دیں او رسی پی آئی ایس کی اَپ ڈیٹنگ کو یقینی بنائیں تاکہ یہ دسمبر تک مکمل طور پر چالو کیا جاسکے۔اُنہوں نے سیکرٹریٹ میں ملازمین کی حاضری پر نظر گزررکھنے کے لئے صد فیصد بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو قائم کرنے کی ہدایت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر گرام پنچایتوں کو بھارت نیٹ کے جوڑنے کی عمل آوری کے لئے ایک یوٹی ماڈل تیارکرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ اور جموں اینڈ کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی( جے اے کے ای ڈی اے ) کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جے اے کے ای ڈی اے کو ہدایت دی کہ وہ شمسی توانائی سکیموں کی عمل آوری میں زمینی سطح پر سروے منعقد کر کے سکیم کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے مستحقین کو فراہم کئے گئے سولر لیمپ او رسولر لینٹرنس کے استعمال کے بارے میں جانکاری طلب کی۔حکومت ہند کی طرف سے منظورشدہ سائنسی مراکز کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقین کو ہدایات دیں کہ وہ اس عمل میں موجود رُکاوٹوں کو 15؍ دسمبر تک دُور کرنے کے اقدامات کریں اور پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تیزی لائیں۔