ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان ہو رہی سخت مسابقہ آرائی میں ووڈافون نے اپنے صارفین کے لئے بیحد سستا پلان پیش کیا ہے۔ کمپنی کے دو سستے پلان کی قیمت 9 اور 21 روپئے ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اتنی کم قیمت ہونے کے باوجود ان پلان میں ان لمٹیڈ کالنگ جیسے فائدے دئیے جا رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان دونوں پلان کی پوری تفصیل۔
یہ سیشے پلان ہے جس کی ویلیڈیٹی تو زیادہ نہیں ہے مگر فائدے بہت ہیں۔ 9 روپئے کا یہ پلان ایک دن کی ویلیڈیٹی کے ساتھ آتا ہے۔ اس پلان میں بغیر کسی ایف یو پی لمٹ کے ان لمٹیڈ وائس کالنگ کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ 1 دن کے لئے یہ پلان صارفین کو 100 فری ایس ایم ایس بھی آفر کرتا ہے۔ اس پلان میں صارفین کو 100 ایم بی ڈیٹا دیا جا رہا ہے۔