ہندوستانی خواتین ٹیم نے 50 رن کے اسکور کا دفاع کرتے ہوئے پانچ رن سے جیت حاصل کی

0
0

پروویڈنس،   (یواین آئی) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 رن کے اپنے اسکور کا بخوبی دفاع کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو یہاں کھیلے گئے چوتھے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پانچ رنز سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر کے بعد اس میں اووروں کی تعداد کم کرکے 9 کر دی گئی تھی جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ھرمنپریت کور کی قیادت میں پہلے بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم نے مقررہ اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے جس میں چھٹے نمبر کی پوجا وسترکر کا 10 رنز سب سے بڑا اسکور تھا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 اوورو میں پانچ وکٹ پر 45 رن ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کیلئے سلامی بلے باز ہیلی میتھیوز نے 17 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر 11 رن، چنلي ہنری نے 11 اور نتاشا میکلینزنے 10 رن بنائے ۔ ہندوستانی گیند بازوں میں انوجا پاٹل 8 رن پر دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہیں۔ انوجا نے میکلین کو رن آوٹ کیا اور میتھیوز اور شنیٹا گرمنڈ کے وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کو ہدف سے پانچ رہنے پہلے روک دیا۔ دپتی شرما اور رادھا یادو کو بھی ایک ایک وکٹ ملا۔ہندوستانی گیند بازوں نے جہاں میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور چھوٹے ہدف کا بھی دفاع کیا وہیں بلے بازوں نے مایوس کیا۔ شیفالی ورما (7) اور جیمما روڈرگذ (6) پہلے وکٹ کے لئے 8 رنز ہی جوڑ سکیں۔ ٹاپ آرڈر کی پانچ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکیں جس میں کپتان اور اسٹار بلے باز ھرمنپریت نے 12 گیندوں میں صرف 6 رنز بنائے ۔ وسترکر نے 10 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 10 رن بنائے ۔ویسٹ انڈیز کیلئے میتھیوز نے 13 رن دے کر تین وکٹ لئے اور ٹیم کی شکست کے باوجود پلیئر آف دی میچ بنیں۔ ایفي فلیچر نے 2 رن پر دو وکٹ اور گرمڈ نے 10 رن پر دو وکٹ لئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا