بارہمولہ/ایک اہم فیصلے کے دوران پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشنز جج بارہمولہ سنجیو گپتا نے عدلیہ کے نظام میں باقاعدگی کے تحت35برس پرانا قتل کا معاملہ نمٹاکر تین ملزموں کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر بری کردیا۔ استغاثہ کے تحت تحصیل بانڈی پورہ کے وٹپورہ گائوں میں 6اور7؍نومبر1986کی درمیانی شب کو حبیب اللہ بٹ نامی ایک شہری لاپتہ ہوگیا تھا۔بعد میںاُس کی مسخ شدہ لاش 6؍دسمبر کو گائوں کے نزدیک بر آمد کی گئی۔تحقیقات کے بعد اس معاملے میں پڑوس میں رہنے والے افراد کو ملوث پایا گیا۔تحقیقات کے دوران چلا کہ مقتول شہری کے ایک ملزمہ کے ساتھ تعلقات تھے جس نے اپنے شوہر اور بھائی کے ساتھ سازش رچاکر مقتول کو قتل کردیا۔ البتہ ملزمان کی طرف سے پبلک پراسکیوٹر اور سٹیٹ کونسل قتل کے پیچھے حقیقی مقصد کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔چنانچہ سنجیو گپتا نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا۔