یونانی و آیورویدک کالج اگلے سال سے شروع کئے جائیں گے ۔ اتل ڈولو 

0
0

 

تمام اِلتوأ میں پڑے کاموں کو جنوری 2020 ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دی

جموں/  صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے آج کہا کہ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج گاندربل اور گورنمنٹ ایورویدک کالج اَکھنور اگلے سال سے اپنا کام کاج شروع کریں گے۔ اِن باتوں کا اِظہارفائنانشل کمشنرنے گاندربل اور اکھنور میں قائم کئے جارہے یونانی او رایورویدک کالجوں کو چالو کرنے سے متعلق منعقد کی گئی ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اَتل ڈولو نے مزید کہا کہ طلباء کے نئے بیچ کو اگلے سال سے اِن کالجوں میں داخلہ دیا جائے گا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ دونوں کالجوں سے متعلق تمام اِلتوأ میں پڑے کاموں کو جنوری 2020ء تک مکمل کرانے کے اقدامات کریں۔ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر ہاوسنگ بورڈ کی طرف چلائی جارہی ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا جو کالجوں اور ہسپتالوں کی عمارات تعمیر کر رہی ہے ۔ میٹنگ میں اِن ہسپتالوں کے لئے فرنیچر اور مشینری کی دستیابی کے معاملا ت بھی زیر غور لائے گئے۔اس کے علاوہ لائبریری ، ہربل گارڈن ،بسوں کی دستیابی ، صحت و صفائی اور سیکورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  فائنانشل کمشنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروریات کو پورا کرانے کے لئے ایک لائحہ عمل ترتیب دیں۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ان کالجوں کے لئے فرنیچر جے کے ہاوسنگ بورڈ جبکہ مشینری جموںوکشمیر میڈیکل سپلائز لمٹیڈ فراہم کرے گا۔ اَسامیوں کو معرض وجود میں لانے اور تقرری و دیگرقوانین سے متعلق میٹنگ میں بتایا گیا کہ اِس سلسلے میں عمل درآمد پہلے ہی شروع کیا گیا ہے ۔ اِن کالجوں کے لئے ہوسٹلوں کی تعمیر کے لئے میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ معاملہ اگلے سال کیپکس بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ دیگر اَفسران کے علاوہ میٹنگ میں ڈائریکٹر آئی ایس ایم جے اینڈ کے ڈاکٹر موہن سنگھ ،ایم ڈی ہاوسنگ بورڈ تصدق جیلانی ، نوڈل آفیسر ڈاکٹر نریندر شرما ، ڈاکٹر شبیر غفاری ، ڈاکٹر سریش شرما ، جوائنٹ ڈائریکٹرپلاننگ مدن لال و دیگر افسران موجو دتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا