لفٹنٹ گورنر نے اسمبلی سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ لفٹنٹ گورنر نے اسمبلی سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ کو برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے 

0
0

سرینگر  // لفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے جموںوکشمیر کے سپیکر کو اپنے عہدے سے ہٹادیا معلوم ہوا ہے کہ نیشنل پنتھرس پارٹی کی جانب سے اس ضمن میں سوالات اُٹھانے کے بعد ہی لفٹنٹ گورنر نے سپیکر کو فوری طورپر ہٹانے کے احکامات صادر کئے ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق لفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو نے اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ کو اپنے عہدے سے ہٹادیا۔ نمائندے نے بتایا کہ پنتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے لفٹنٹ گورنر کو تحریری طورپر آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نرمل سنگھ غیر قانونی طورپر اسمبلی سپیکر کے عہدے پر براجمان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ قانون ، جسٹس اور پارلیمانی امور کی وزارت نے اس ضمن میں باضابط طورپر نوٹیفکیشن جاری کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا