کوٹرنکہ میں پہاڑی یونائٹڈ فرنٹ کا اجلاس منعقد کہا فرقہ پرستی اورذات پات کی بنیاد پر لوگوں یرغمال بنیا جا رہا ہے

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں آج بھاری تعداد میں پہاڑی طبقہ سے وابسطہ افراد کی پہاڑی یونا ئٹڈ فرنٹ کے بنیر تلے ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت پہاڑی ایڈوائزیری بورڈ کے ممبر و سابقہ وزیر ٹھاکر پورن سنگھ کر رہے تھے وہیں ریاستی ایڈوائزری بورڈ وائس چیرمین کلدیپ راج گپتا مہمان ذی وقار تھے۔ کلدیپ راج گپتا نے پہاڑی طبقہ کے ساتھ ہو رہی نہ انصافیوں کے خلاف موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکار جمہوریت کا کھلم کھلے قتل عام کر رہی ہے انہوں کہا کہ حکومت کی نہ اہلی کی وجہ سے آج ضلع راجوری و سب ضلع کوٹرنکہ میں انتظامیہ ایک آنکھ بند کر کے کام کر رہی ہے اور فرقہ پرستی وذات پات کی بنیاد پر لوگوں یرغمال بنیا جا رہا ہے جو نہ قابل برداشت ہے انہوں کہا کہ پنچایتوں کی ریزروشین کو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نے کہ ہندوستان کو دنیا کا عظیم ترین جمہوری ملک اس لیے مانا جاتا ہے کہ یہاں پر لوگوں کی رائے کا خیال کیا جاتا ہے اور نہ کہ اپنی من مانی کی جاتی ہے انہوں نے موجودہ انتظامیہ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر پہاڑی طبقہ کے ساتھ ہر مقام پر سوتیلا سلوک کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق کوٹرنکہ انتظامیہ نے سات مکان اور چھ دوکانوں کو مہندم کر کے لوگوں کو گھر سے بے گھر کر دیا انہوں نے کہا کہ اگر سرکار میں ہمت ہے اور محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف کڑی کاروائی کر کے اس بات کا حساب لیا جائے کہ چودہ کنال دو مرلہ زمین کے کچھ حصہ کو ہی محکمہ مال کے ملازمین نے لوگوں سے پیسہ کھا کر زمین کو بیچ دیا اور لوگوں کو زمین کا مالک بنا کر نقلیں اور ترمیمہ دیا گیا ۔وہیں ایوب پہلوان، راج محمد راتھر ،عبدل حمید بٹ، جرنیل سنگھ، رشید شاہین ،ماسٹر صوبہ سنگھ، شفیق راز، تاج ٹھاکرنے بھی انتظامیہ کے یک طرفہ طریقہ کار اور محکمہ مال کی بر بریت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکا نے سہولیات کے بجائے لوگوں کو گھر سے بے گھر کر دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا