نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج بینکاک میں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس (ایڈ? ایم ایم پلس) کے دوران امریکہ کے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر سے ملاقات کی اور مقامی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا مسٹر سنگھ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکورٹی، معیشت، توانائی، دہشت گردی سے نمٹنے اور عوامی رابطے سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہند- بحرالکاہل خطے میں تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کی نظر میں ہند۔ بحرالکاہل ایک ایسا خطہ ہونا چاہئے، جو،لائ اینڈ آرڈر کے ذریعہ اور عالمگیریت اور علاقائی اتحاد کے تئیں احترام سمیت ایک آزاد، پرامن، خوشحال اور مشترک ہو۔ ہندوستان بحرالکاہل کے بارے میں، ہندوستان کے نقطہ نظر پر، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک فیڈریشن مرکوز ?یدونوں ممالک جنگی مشق جیسی سمندری سلامتی سمیت، انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ ایڈ? آر) آپریشن اور سمندری بیداری جیسے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائ نے علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ دونوں وزرائے اعلی اگلے ماہ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں پرامید ہیں۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کرکے امریکہ کے وزیر دفاع کے ساتھ اپنی ملاقات کو بہترین بتایا۔ انہوں نے کہاکہ ’ہم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا‘۔یو این آئی