فاروق خان نے ایم آئی ای آر کے یومِ تاسیس پر ادارے کی کاؤشوں کو سراہا

0
0

جموں  لیفٹیننٹ گورنر کے صلاحکار فاروق خان نے آج ایم آئی ای آر کی ملک میں آرکیٹیکٹوں کو پروان چڑھانے پر ادارے کی کاوشوں کو سراہا ۔  ان باتوں کا اظہار فاروق خان نے ایم آئی ای آر کے 84 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یومِ تاسیس کا عنوان ’’ اننت اُدھے ‘‘ رکھا گیا تھا ۔  فاروق خان نے کہا کہ ایم آئی ای آر ہندوستان کے آرکیٹیکٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ کام کرتا آیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ادارے کے طلبا ملک کی نئی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے اور یہ آرکیٹیکٹ اپنے والدین اور اساتذہ کی توقعات پوری کریں گے ۔  صلاحکار نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم ہمیشہ سے ہی طلبا کی کاوشوں میں بھر پور مدد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تا کہ ہمارے طلاب کا مستقبل روشن ہو ۔  اس موقعہ پر ادارے کے طلبا نے کئی اہم پروگرام پیش کئے جن سے سامعین محظوظ ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا