بونی سادی وارہ ڈورومیں آتشزدگی کی بھیانک واردات 

0
0

دو رہائشی مکانات تباہ ، پولیس نے کیس درج کیا

سرینگر//یو پی آئی // بونی سادی وارہ ڈورو میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکانات تباہ ہو ئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ڈورو کے بونی سادی وارہ علاقے میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران د ورہائشی مکانات تباہ ہو ئے۔ نمائندے نے بتایا کہ درمیانی رات کو رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل اور ایک رہائشی مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیاتاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا