”سنگھم“صاحب اب دیر کس بات کی ہے؟ ”سنگھم“تم کاہے نہیں آوت ہو یہاں تو جان پربنت ہے

0
0

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ شام کے وقت اندھیرے میں ایک تیز رفتار سرپھرے بائیک سوارکے چلتے پانی لے کر پار کررہی ایک عورت کی جان بال بال بچی بلاور(کٹھوعہ)بلاور سے فینتر کی طرف جاتی سڑک پر ایک عورت پانی لے کر گزر رہی تھی اچانک ایک تیز رفتار سر پھرا بائیک سوار اتنی تیزی سے اس کے قریب سے گزرا کہ وہ عورت پانی سمیت سڑک پر گر پڑی اور وہ زخمی ہو گئی اسی حالت میں اسے ہسپتال پہنچایا گیاجہاں پر اسے مرہم پٹی کی گئی ۔آئے دن ایسے واقعات وحادثات رونما ہوتے رہے ہیںاور ٹریفک کا حال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے اورر بائک سوار عام طور پر اپنی من مانی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ان کی بے لگامی پر لگام کسنے کیلئے سنگھم کو کٹھوعہ سے بلاوا آیا ہے تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے قبل بے لگاموں پر لگام کسی جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا