نئی دہلی، (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو ’مکھیہ منتری سیپٹک ٹینک یوجنا ‘ کا اعلان کیا جس کے تحت دہلی جل بورڈ تربیت یافتہ اہلکاروں کے ساتھ 80 ٹرک تعینات کرے گا جو دہلی میں سیپٹك ٹینک کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت جمنا ندی میں آلودہ پانی جانے سے روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی منظور اور غیر منظورشدہ کالونیوں میں رہنے والے تقریبا 45 لاکھ شہری سیپٹک ٹینک پر منحصر ہیں ۔ ان شہریوں کوسور پائپ لائن کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ جہاں ایک طرف پوری دہلی کی غیر منظور شدہ کالونیوں میں سیوریج پائپ لائن ڈالنے کا کام جاری ہے وہیں دوسری طرف محفوظ طریقہ سے سیپٹك ٹینک کی صفائی کو یقینی بنایا جانا بھی ضروری ہے۔
اس منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا ‘دہلی کی اور جمنا کی صفائی کی سمت میں یہ بہت بڑا قدم ہوگاکیونکہ ابھی تک جتنے بھی سیپٹیک ٹینک کا ملبہ نکلتا تھا وہ سارا کہیں نہ کہیں سے ہوتے ہوئے جمنا کے اندر جا رہا تھا۔ ‘
’مکھیہ منتری سیپٹک ٹینک صفائی یوجنا ‘ کے تحت دہلی حکومت کے تحت آنے والا دہلی جل بورڈ غیر منظورشدہ کالونی میں رہنے رہنے والے لوگوں کے سیفٹی ٹینک کی صفائی مفت میں کرائے گا۔ اس کے لئے دہلی جل بورڈ ٹینڈر جاری کرکے ایک ایجنسی کو مقرر کرے گا۔ اگلے ایک ماہ میں ٹینڈر جاری کرکے ایجنسی مقرر ہونے کا امکان ہے۔ ایجنسی 80 ٹرک کے ساتھ آغاز کرے گی۔ لوگوں کو ایک فون نمبر دیا جائے گا۔کیجریوال کے مطابق اس سے نہ صرف شہر بلکہ جمنا بھی صاف ہوگی۔ مزید یہ کہ جس طرح مزدوروں کی صفائی کے دوران موت ہو رہی تھی وہ اب بند ہو جائے گی۔