ایران کے تخریبی کردار کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مل کرکام کریں گے،امریکا

0
0

اتحادی ممالک کو مغربی افریقا اور ساحل کے خطے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے،وزیرخارجہ مائیک پومپیو
واشنگٹن ۔ (یواین این)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے رویے کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے زور دیا کہ جن ملکوں کے جنگجو شام میں داعش کی صفوں میں لڑ رہے انہیں واپس لائیں۔انھوں نے اپنی تقریر میں داعش کے عراق اور شام سے باہر بڑھتے ہوئے خطرات کا حوالہ دیا اور اتحادی ممالک پر زوردیا کہ انھیں مغربی افریقا اور ساحل کے خطے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا