لازوال ڈیسک
جموںچیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے معزز شہریوں اور مرکزی حکومت کے پنشنروں کو فراہم کی جارہی طبی سہولیات سے متعلق معاملات پر غور وخوض کیا۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، صنعت و حرفت جنر ل ایڈمنسٹریشن ، سماجی بہبود کے انتظامی سیکرٹری ، سینٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر اور ممبران اور سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ سکیم کے تحت متعلقہ مستحقین کو طبی سہولیات سی جی ایچ ایس ویلنس سینٹرس کے ذریعے فراہم کی جار ہی ہے اور ان میں سے ایک مرکز جموںمیں قائم ہے ۔ مرکزی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسا ہی ایک ویلنس سینٹر سرینگر میںکھولنے کی منظوری دی جائے ۔میٹنگ کے دوران اولڈ ایج ہوم امپھلا میں مقیم معزز شہریوں کی طبی جانچ سے متعلق معاملات ، سرکاری ہسپتالوں میںمعزز شہریوں کے لئے طبی سہولیات ، مستحقین کو ادویات کی فراہمی ، مقامی دوا فروشوں کی ایمپنلمنٹ جیسے معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔