انگلینڈ کیخلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی

0
0

انگلینڈ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 26 رنز بنالئے ،سکور برابر کرنے کیلئے 276 رنز کی ضرورت ہے ، اسکی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے مایہ ناز بلے باز کلین فلپس 116، ٹام بلنڈل 60 اور ہمیش رادرفورڈ 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کے بین سٹوکس اور جوفرا آرچر نے دو، دو اور سٹورٹ براڈ اور لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی
ولنگٹن ۔15نومبر(یواین این)انگلینڈ کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، انگلینڈ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 26 رنز بنالئے ،سکور برابر کرنے کیلئے 276 رنز کی ضرورت ہے ، اسکی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے مایہ ناز بلے باز کلین فلپس 116، ٹام بلنڈل 60 اور ہمیش رادرفورڈ 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کے بین سٹوکس اور جوفرا آرچر نے دو، دو اور سٹورٹ براڈ اور لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جمعہ کو شروع ہونے والے تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ اے کے کپتان ٹام بلنڈل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ راچن راویندرا کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد ہمیش اور فلپس نے زمہ دارانہ انداز میں ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، تو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 107 قیمتی رنز بنے، اس موقع پر ہمیش رادرفورڈ 59 رنز بناکر آرچر کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، جیمز نیشم بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، اس موقع پر فلپس کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 116 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انکو لیچ نے آئوٹ کیا۔ کپتان ٹام بلنڈل 60 رنز بناکر آرچر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ مچل 19 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور کپتان بلنڈل نے پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ انگلینڈ کے بین سٹوکس اور جوفرا آرچر نے دو، دو ور سٹورٹ براڈ اور لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنالئے،اسکو نیوزی لینڈ اے کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 276 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا