بھارت میں بچھو والی درگاہ کا معجزہ،زائرین کاتانتابندھ گیا

0
0

درگاہ پر رہنے والے بچھو انسانوں کو نہیں کاٹتے جبکہ انسان بھی ان بچھوں کو نہیں مارتے،خادم درگاہ
لکھنو (یواین این) ریاست اترپردیش میں ایک ایسی درگاہ موجود ہے جہاں بچھو پائے جاتے ہیںلیکن یہ بچھو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ میں واقع درگاہ پوری ریاست اتر پردیش اور اترکھنڈ میںبچھو والی درگاہ کے نام سے مشہور ہے، اس درگاہ پر ہر مذہب کے لوگ اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اور دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں، اس درگاہ پر زائرین کا تانتا لگا رہتا ہے۔ایک ر پورٹ کے مطابق اس درگاہ کی خاص بات یہ ہے کے درگاہ پر رہنے والے بچھو انسانوں کو نہیں کاٹتے جبکہ انسان بھی ان بچھوں کو نہیں مارتے۔درگاہ پر آنے والے زائرین بچھووں کو اپنے ہاتھ میں لے کر بہت ہی نزدیک سے ان کو دیکھتے ہیں، یہاں سب سے زہریلا کہا جانے والا بچھو ہاتھ میں لیے جانے کے بعد بھی ڈنک نہیں مارتا۔درگاہ کے خادم حسن محمد عابدی کے مطابق وہ اس دربار میں پچھلے 8 سال سے دیکھ بھال میں مصروف ہیں، انہوں نے یہاں یہ معجزہ دیکھا ہے کہ لوگ آتے ہیں اور اپنے ہاتھوں پر بچھو بٹھاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا