15000طلبأ ،کنٹریکٹرس اورمحکموں نے اِنٹرنیٹ سے اِستفادہ کیا
سری نگر//5؍اگست سے اِنٹرنیٹ سہولیت پر روک کے بعد تقریباً 15000 ضرورت مندلوگوں نے ڈی سی آفس بارہمولہ انٹرنیٹ سہولیات سے استفادہ کیا۔ ان باتوںکا اظہار ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج سہولیاتی سینٹر کا معائینہ کرنے کے دوران کیا۔انہیں بتایا گیا کہ تقریباً 12500طلبأ نے اگنو ،نیٹ اورسکالر شِپ فارم داخل کرنے اوردیگر داخلوں کے لئے اِنٹرنیٹ کا استعمال کیا جب کہ 1200کنٹریکٹرس ای ٹینڈرنگ عمل ،جی ایس ٹی اوردیگر مقاصد کے لئے اس سہولیت سے اِستفادہ کیا۔مختلف محکموں کی طرف سے رقومات کی براہ راست منتقلی کے لئے بھی اس سہولیت سے اِستفادہ کیا گیا ۔ ترقیاتی کمشنرنے کہا کہ اِنٹرنیٹ سہولیاتی سینٹر سے عوا م کے ساتھ ساتھ طلبأ اوردیگر متعلقین کو بھی فوائد حاصل ہوئے۔