جے اینڈ کے اکائونٹنٹ جنرلز لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

جموں//اکائونٹنٹ جنرل ( آڈِٹ) سشیل کمار ٹھاکر اور اکائونٹنٹ جنرل ( اکائونٹس )شور جوچٹرجی نے آج یہاں راج بھون میںلیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔ ٹھاکر اور چٹر جی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جے اینڈ کے حکومت کے اُن علاقوں کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی جنہیں حال ہی میں شفافیت کو فروغ دینے کے لئے آڈِٹ کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے شفافیت کو قائم رکھنے اور سرکاری محکموں میں رقومات کے منصفانہ استعمال کے سلسلے میں کئے جارہے تمام اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا