پونچھ شہر میں میلادالنبی ﷺ کا سالانہ جلوس سوموار کو نکالا جائے گا

0
0

ضلع انتظامیہ سوموار کو مکمل چھٹی کا اعلان اعلان کرے؍ خواجہ اعجاز مدنی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جشن ِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کا سالانہ جلوس جو کہ 10نومبر کو نکالا جانا تھا مگر ملکی حالات کے پیشِ نظر یہ جلوس مقررہ تاریخ پر نہیں برآمد کیا جا سکا ۔میلادالنبیﷺ کا سالانہ جلوس اب مورٔخہ اٹھارہ نومبر بروزِ سوموار کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ نکالا جائے گا۔پونچھ میں واقع ایک پریس کانفرنس کے دوران ’’یونایٹیڈ مسلم آرگنایزیشن ‘‘کے چیئرمین خواجہ اعجاز مدنی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہمیشہ امن پسند رہا ہے اور جس کا واضح ثبوت مسلمانوں نے ملکی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سالانہ میلاد النبی ﷺ کا جلوس مقررہ تاریخ پر نہ نکالتے ہوئے صبر و ایثار کی ایک مثال پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے سوموار کو ضلع بھر سے مسلمانوں کی بھاری تعداد جلوس محمدی ﷺ میں شرکت کرنے جا رہی ہے ۔مدنی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جلوس میں ایک مہذب مسلمان کی طرح شرکت کریں تاکہ یہ سالانہ جلوسِ محمدی ﷺ عزت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنے ہاتھوں میں جھنڈے لئے مرکزی جامع مسجد پونچھ میں تشریف لائے ۔مدنی نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سوموار کو ضلع میں مکمل چھٹی کا اعلان کیا جائے تاکہ ہر شخص اس جلوس کا حصہ بن سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا