راہل نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

یو این آئی
نئی دہلی//کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ویر برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں باعث تحریک قرار دیا۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘ویر برسا منڈا کی یوم پیدائش پر ان کو سلام۔قبائلی سماج کی حالت بہتر کرنے میں ان کی کوششیں اور تعاون باعث تحریک ہے ۔’’ کانگریس نے بھی ایک ٹویٹ میں برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،‘‘پانی ،جنگل اور زمین کے حقوق کے لئے لڑنا ہی جن کی پہچان رہی،قبائلیوں کو بچانا ہی جن کا کام رہا،ایسی قبائلی عظیم شخصیت ‘برسا منڈا’کی یوم پیدائش پر ان کو سلام ۔’’ مسٹر گاندھی اور کانگریس نے اپنے اپنے ٹویٹ میں برسا منڈا کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا