ڈگری کالج ڈوڈہ شعبہ اُردو کی طرف سے کالج ڈوڈہ میں ’’ہفتہ ادب ‘‘کے تحت صحافت کے موضوع پر کوئز پروگرام کا انعقاد

0
0

مدثرلون
ڈوڈہ //گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ شعبہ اُردو کی طرف سے کالج ڈوڈہ میں ’’ہفتہ ادب ‘‘کے تحت صحافت کے موضوع پر کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شعبہ اُردو کی طرف سے گذشتہ ایک ہفتہ سے منعقد کئے گئے ہفتہ ادب کے حوالے سے مختلف پروگراموں میں نمایاں کارکردگی دکھا نے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ہفتہ ادب کے تحت کالج میں خوشخطی ، تحریری و ادب کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی نے انعامات تقسیم کئے۔ صحافت کے موضوع پر سرسید گروپ نے پہلء پوزیشن حاصل کی۔ حسرت موہانی گروپ اور مولانا آزاد گروپ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مختلف طالب علموں نے سماج کے مختلف طبقات سے کی جانے والی ملاقاتوں ، انٹرویوز اور بحث مباحثہ کے حوالے سے ویڈیو گرافی و تحریری مضامین پیش کئے۔ ڈاکٹر شفقت حُسین نے شعبہ اُردو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے شعبہ اُردو نے عملی تعلیم کے حوالے سے جو جدید طریقے کار اختیار کیا اور تحقیقی کام پر زور دیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے اور یہ اقدامات ادارے کی محنت لگن جستجو کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو ، ڈاکٹر زین العابدین بانڈے، ڈاکٹر زین بٹ، ڈاکٹر اعجاز احمد، اسسٹنٹ پروفیسر صفی محمد بھی موجود تھے۔ شعبہ اُردو کے سربراہ ڈاکٹر اختر حُسین نے شعبہ اُردو کی سرگرمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اُنہوں نے کالج انتظامیہ کی طرف سے بھر پور تعاون کا بھی شکریہ کیا۔ ڈاکٹر اختر نے مزید کہا کہ اُن کا محکمہ اطلاعات عامہ ڈوڈہ کے ڈی آئی او محمد اشرف وانی سے بات چیت ہوئی جس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں شعبہ اُردو گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ محکمہ اطلاعات کے اشتراک سے صحافت کے حوالے سے ایک ورک شاپ کا انعقاد کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا