خواتین کے معاملات پر ہر فورم میں بحث کی ضرورت۔نعیم اختر خواتین کی عدم عزت افزائی سے سماج میں مسائل پیدا ہوتے ہیں

0
0

لازوال ڈیسک
جموںتعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ خواتین کے معاملات پر ہر فورم میں بحث وتمحیص ہو اور ایک ترقی یافتہ و بہتر سماج وجود میں لانے میں اُن کے رول کو اجاگر کیا جائے۔اس تقریب کا انعقاد روٹری کلب جموں توی نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کئی خواتین کی عزت افزائی کرنے کے لئے منعقد کی تھی۔نعیم اختر نے کہا کہ کسی بھی عمر کی خواتین کی عزت افزائی نہ کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم تب تک ترقی نہیں سکتی جب کہ نہ وہاں کی خواتین کو مناسب عزت کا مقام نہ ملے۔وزیر موصوف نے ریاست اور بیرون ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کا ذکرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات انسان کو شرمسار کر دیتے ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آپ کا محاصبہ کر کے خواتین کے تئیں ایک ہمدردانہ رویہ اختیار کریں۔گھٹتے جنسی تناسب پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ خواتین کو بطن میں ہی لڑکیوں کو مارنے جیسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ ایک جرم ہی نہیں بلکہ ایک اخلاقی بدعت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کچھ ترقی یافتہ حصوں میں بھی جنسی تناسب میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں کئی ایسی رسمیں موجود ہیں جن کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہیز کا مسئلہ اس وقت پنپ رہا ہے اور ابھی بھی لڑکیوں کو جہیز لانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔وزیر تعمیرات نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں صرف سہولیات دی جائیں بلکہ انہیں ہر سطح پر برابری کا درجہ دیا جانا چاہئے۔انہوں نے خواتین کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے من پسند شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقعہ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کا نعرہ صرف وعدوں تک ہی محدود نہیں رکھا جانا جائے بلکہ اسے نچلی سطح تک موثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہئے۔اس موقعہ پر جن معروف خواتین کی عزت افزائی کی گئی اُن میں ڈاکٹر ششی گپتا، ڈاکٹر حنا شفیع بٹ، مینو مہاجن، سنینا مہتہ اور وینا گپتا شامل ہیں۔ ان خواتین نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔روٹری کلب جموں توی کے صدر جسونت رائے گپتا، کلب کے سیکرٹری رمن شیر پوری، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راکیش گپتا بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا