تنویر پونچھی
پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے محکمہ دیہی ترقی کے چار ملازمین کو غیر قانونی کام کرنے کی پاداش میں معطل کر دیا ہے جو ملازمین معطل ہوۓ ہیں ان کے نام بشارت حسین شاہ پنچایت سکریٹری رضوان احمد میر جی آر ایس وحید خان این وائی کے و خرشید احمد ایم پی ڈبلیو شامل ہیں کو معطل کر کے ڈپٹی کمشنر دفتر پونچھ کے ساتھ تعینات کیا ہے اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر موصوف نے اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ کو ایک حکم نامہ جاری کر کے متعلقہ ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے دو دن کے اندر صاف و شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے واضع رہے کہ یہ ملازمین بلاک مینڈھر کی گلہوتہ کانگڑا پنچایت میں ایم جی نریگا کے تحت کیے گئے کاموں میں 2019-20 کے دوران ہوئی دھاندلیوں کے پیش نظر معطل کیے گے ہیں