لازاول ڈیسک
جموں//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اُردو روز نامہ’ عمارت‘ کے ایڈیٹر منیش گپتا کے انتقال پر افسوس کا اِظہا رکیا ہے۔منیش گپتا آج مختصر علالت کے بعد فوت ہوچکے ہیں۔ محکمہ کے افسران اور عملے نے غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا ہے اور آنجہانی کی آتما کے لئے شانتی کی دعا کی ہے۔