لازوال ڈیسک
جموںوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک ترقی یافتہ سماج قائم کرنے کے لئے کام کر کے ریاست جموں وکشمیر کو ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کرائیں۔نوجوانوں کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان اخوت، بھائی چارے اور مساوات کے رشتوں کو ایک نئی جہت دینے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علم کی دستیابی سے نوجوان نسل بہتر بریقے سے لیس ہے اور وہ خطوں، طبقوں اور گرو¿پوں کے مابین منفی تاثر کو دُور کرسکتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ رنگ ونسل، ذات پات اور خطوں سے بالا تر ہوکر ہر ایک کی ترقی کے لئے کام کریں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ امن اور آپسی روا داری کو بنائے رکھنے کے لئے متحد ہوکر کام کریں تا کہ ریاست میں سب کے لئے ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے لہذا انہوں نے نوجوانوں کی ترقی اور بہبودی کو ایک کلیدی اہمیت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھیل کود کے ساتھ ساتھ انہیں اُمید ہے کہ ایک لاکھ کروڑ کے پی ایم ڈی پی کی بدولت ریاست میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روز گار مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ بھی کافی حد تک مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو خود انحصار اور قابل روز گار بنانے کے لئے انہیں تکنیکی تعلیم سے روشناس کرایا جارہا ہے۔ایم ایل اے یاور میر اور سیکرٹری سپورٹس کونسل وحید الرحمان پرہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔