لازاول ڈیسک
جموں//وائس چانسلر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف جموں ( سکاسٹ جموں ) ڈاکٹر کے ایس ریسم نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر رِیسم نے لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی یونیورسٹی میں جاری تدریسی و انتظامی کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔ڈاکٹر رِیسم نے کہا کہ سکاسٹ جموں سات ریسرچ سٹیشن او رسات کرشی وگیان کیندر چلا رہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی طلباء کی تعلیمی ضرورتوںکو پورا کرنے کے لئے اقدامات کریں اور ا س مقصد کے لئے مختلف اختراعی و تکنیکی سہولیات طلباء کو فراہم کریں۔