ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ترال میں گرونانک دیو جی کے استھاپن پر حاضری دی

0
0

ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کابھی لیا جائزہ
پلوامہ//ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ترال کے سیموہ ،شکار گاہ اورنازنین پورہ کے گرودواروں میں حاضری دی اورشری گرونانک دیوجی کے 550ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت ادا کیا۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے سکھ برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گرونانک دیو جی نے اپنی ساری زندگی انسانیت ،امن اورباہمی یکجہتی کے لئے وقف کی تھی۔ اس موقعہ پر لوگوںنے گردواروں کے لئے واش روم کی تعمیر کے علاوہ شمشان گڑھ سے سیموہ تک رابطہ سڑک کا مطالبہ کیا ۔ترقیاتی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائیز مطالبے کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ بعد میں ترقیاتی کمشنر نے ستورہ روڈ ،دھوبی ون روڈ اورشالدربن پُل کے زیرتکمیل کے کام کامعائنہ کیا ۔انہوںنے متعلقہ آفیسران کو کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ ان تمام کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا