ڈی۔جی ۔پی جموں دلباغ سنگھ نے پورے ملک کی عوام کو دی گرونانک دیو جی کی 550ویںیوم پیدائش مبارباد دی
محمد جعفر بٹ /پریتی مہاجن
جموں//چاند نگر جموں میں گرونانک دیو جی کی 550ویں یومِ پیدائش کی تقریب کا جشن منایا گیا ۔اس موقع پر کافی تعداد سکھ برادری کے لوگوں نے اور دوسرے مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی ،اور اپنے اپنے انداز میں گرونانک جی کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ڈی۔جی۔پی جموں دلباغ سنگھ نے سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے آپسی پیار، سچائی، رحمدلی اور انسانیت کے پیغام نے ہمیشہ لوگوں کی رہنمائی کی ہے ۔انہوں نے گرونانک دیو جی کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے ہندوستان کی عوام کے لئے کافی آچھے کارنامے انجام دئے۔انہوں نے کہا کہ گرونانک دیو جی نے پوری کائینات اور پوری عالم انسانیت کے لئے امن و شانتی کا پیغام دیا ۔ ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گرونانک دیو جی نے ملک کے کونے کونے کا سفر کیا اور ہر مذہب کے لوگوں سے ملے لیکن کبھی بھی بھید بھاو کی بات نہیں کی اور آج بھی لوگ انہیں یاد کرتے ہیں ۔گرونانک دیو جی نے ہمیشہ انسانیت کی بات کی اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتے رہے ۔لہذ ہمیںاور پورے ملک کی عوام کو چاہیے کے وہ اسکی طرح کی زندگی گزاریں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آئیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی پورے ملک کی عوام کے لئے ایک رول ماڈل تھی اور ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان کی زندگی گزاریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نانک دیو جی کا آپسی پیار، سچائی، رحمدلی اور انسانیت کے پیغام ہمیشہ مشعل راہ کی طرح پوری دنیا کو راستہ دکھاتا رہے گا۔ ان کا پیغام آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا 500برس پہلے تھا۔ امن و ہم آہنگی، ان کی تعلیمات اور علم، بنیادی منتر ہیں جو اَب بھی دنیا کی رہنمائی کرتے ہیں۔اس موقع پر صوبائی کمشنر جموں نے پورے ملک کی عوام کو اس مبارک موقعے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گرونانک دیو جی کسی ایک مذہب یا ایک قوم کے گرو نہیں تھے بلکہ وہ پوری دنیاں کے گرو تھے ۔انہوں نے ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیا لہذا اور وہ ہمیشہ سچائی کے لئے اٹھ کھڑے رہے حالانکہ انہوں نے سچائی کے لئے تلوار بھی اٹھائی ۔لیکن کبھی بھی قوم کی بھلائی سے منہ نہیں موڑا ۔وہ قوم کی خدمت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے اور قوم کی خدمت کی ۔انہوں نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ،دوسروں کے دکھ تکلیف کو سمجھا ،اور دوسروں کی مدد کی ۔لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی زندگی اسی ظرح سے گزاریں ۔اور بغیر کسی مذہب و ملت ،چھوت چھات ،ذات پات،دوسروں کی بھلائی کے بارے میں سوطیں نہ کے ایک دوسرے کو نقصان پہچانے کی ترکیبیں سوچیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گرونانک دیو جی کی زندگی کو اپنی زندگی میں ایک رول ماڈل کی طرح اپنائیں تاکہ پورے ملک کی عوام ترقی کی راہ پر گامزن نظر آئے۔