وزیر اعظم رہا ئش اسکیم کے تحت ای ۔ ڈبلیو ۔ایس ۔ عمارتوں کا تعمیری ہدف دو لاکھ سے بڑھا کر 220141طے کیا گیا

0
0

لکھنؤ۔11نومبر(یو این این)وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت افورڈیبل ہاؤسنگ -ان -پارٹنرشپ مد کے تحت ریاست میں اقتصادی نظریہ سے کم آمدنی طبقہ کے افراد کے لیے ڈیو لپمنٹ اتھارٹیوںنیز اترپر دیش ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے توسط سے رواں مالیاتی سال 2019-20میں ای ۔ ڈبلیو ۔ ایس ۔ عمارتوں کا تعمیر ی ہدف دو لاکھ سے بڑھا کر 220141طے کیا ہے ۔
یہ اطلاع محکمۂ رہائش اور شہری منصوبہ بندی سے مو صول ہوئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند کے ذریعہ وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت سب کے لیے رہائش ( شہری ) مشن کا افتتاحی سال 2015میں کیا گیا تھا ۔ یہ مشن 2022تک شہری علا قوں کے سبھی اہل کنبوں کے مستفیدین کو رہائش مہیا کرنے کے لیے امداد مہیا کرے گا۔ حکومت ہند کے ذریعہ مشن کے چار کمپوننٹس میںسے افورڈیبل ہاؤسنگ ان پارٹنرشب کمپونینٹس کے تحت ای ۔ڈبلیو ۔ ایس ۔ کے مر کزی جز ایک لاکھ 50ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے جب کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ایک لاکھ روپئے کی گرانٹ دینے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا