جلالی روس میں ایران کے نئے سفیر ہوں گے:ایران

0
0

ماسکو، 11 نومبر (یو این آئی) روس میں ایران کے سفارتخانہ نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ سابق ممبر پارلیمنٹ کاظم جلالی روس میں ایران کے نئے سفیر ہوں گے۔
مسٹر جلالی موجودہ سفیر مہدی سنائی کی جگہ لیں گے جو سال 2013 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
سفارت خانہ نے کہا کہ ’’ہاں، ہم بھی جلالی کے نئے سفیر مقرر کئے جانے کی تصدیق کرتے ہیں اور ان کے عہدے سنبھالنے کی تاریخ کے بارے میں جلد ہی اطلاع دی جائے گی۔‘‘
اس سے پہلے ایران کی آئی ایس این اے خبررساں ایجنسی نے اتوار کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ مسٹر جلالی کے استعفی کو قبول کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے اراکین نے 58۔146 ووٹوں سے فیصلہ قبول کیا گیا جس میں 9 غیر حاضر تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا