لائن آف کنٹرول پر بھاری برفباری سے کئی علاقوں سے رابطہ منقطع

0
0

سرینگر، ( یواین آئی) جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر حالیہ ہوئی بھاری برفباری سے درجنوں دیہات کا ان کے متعلقہ ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ كپواڑا پولیس کنٹرول روم کے ایک افسر نے پیر کے روز یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ برفباری کے سبب بدھ سے ہی لائن آف کنٹرول اور نزدیکی علاقوں میں آمدو رفت مسدودہے اور ابھی تک کسی بھی طرح کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کپوارہ-كرناه، کپواڑہ- کیرن اور کپواڑہ-ماشیل تینوں بڑی شاہرائیں برفباری کے باعث بند ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ برفباری سے سڑکوں پر بے حد پھلسن پیدا ہو گئی ہے اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ بنا ہوا ہے ۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ضلع بانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک گریز،،نیرو اور درجنوں دیگر علاقوں کو جوڑنے والی شاہراہ راز دان پاس بھی بھاری برفباری کی وجہ سے بند رہی ۔حکام نے بتایا کہ یہ شاہراہ گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بھی بند کر دی ہے ۔ راج دان پاس پر پانچ فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے۔حکام نے احتیاطاََ پہلے ہی برف کو صاف کرنے اور سڑک سے گزرنے کے لئے سروس برف-کلیئرنس مشین کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ شاہراہ گزشتہ موسم سرما میں چھ ماہ تک بند رہی تھی ۔ اس کے علاوہ حکومت نے رازدان پاس کو ہر موسم میں بلا رکاوٹ آمدو رفت کے لئے شاہراہ بنانے کی تجویز منظور کی جا چکی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا