شاہ ہلال
اننت ناگ//حالیہ تباہ کن برف بھاری کے بعد ساگام اور ونپوہ رسیونگ اسٹیشن کے تحت آنے والے بیشتر علاقوں میں برقی رو گذشتہ 5روز سے غائب ہے جسکے سبب کڑاکے کی سردی میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔برف بھاری کے بعد جہاں محکمہ بجلی نے 90فیصد بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے وہی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے درجنوں علاقوں جن میں نائد پورہ،ہاکورہ ،ڈورو،براگام،کپرن،لارکی پورہ،قاضی باغ اننت ناگ،،منزموہ،کنڈ وغیرہ میں بجلی سپلائی پانچیوں روز بھی بحال نہیں ہوسکی ہے ساگام اور ونپوہ رسیونگ اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں کے مکینوں نے نمایندے کو بتایا کہ اُن کے علاقوں میں بجلی کے کھنبے،ترسیلی لائنیں تباہ کن برف بھاری کے بعد زمین پر آچکے ہیںجس کی وجہ سے ان کے علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔بجلی نہ ہونے کے سبب عام لوگوں کے ساتھ ساتھ امتحانات دے رہے طلاب کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہاہیں۔انہوں نے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ بجلی کو جلد سے جلد بحال کیا جائے۔اس بیچ محکمہ کے ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ انکے محکمہ کے اہلکار دن رات بجلی سپلائی کو بحال کرنے میں لگے ہوئے ہے اور اُمید کی جا رہی ہے سوموار شام تک بغیر سپلائی والے علاقوں میں بجلی سپلائی کو بحال کیا جائے گا۔