ما سوائے ڈگری کالجز سرکاری دفاتر بینک کاروباری ادارے و سکول بھی کھلے رہے
تنویر پونچھی
پونچھ// ضلع پونچھ میں گزرے دو دنوں سے دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد آج ایک بار پھر معمول زندگی بحال ہوا اور تجارتی سرگرمیاں بھی از سر نو شروع ہوئیں آج علی الصبح ہی ایک حکم نامہ جاری کر کے دفعہ 144 کے نفاذ میں نرمی کر کے معمول زندگی بحال کرنے کی اور اقدامات اٹھا? گے اور سرکاری و نجی سکول بینک کاروباری ادارے بھی کھولنے کے احکامات صادر کیے گے اور اس طرح دو دنوں کے سناٹے کے بعد ایک بار پھر سڑکوں پر آوا جاہی دیکھی گئی بازار میں دکانیں کھلنے کے بعد خریداروں کی بھی بڑی تعداد دیکھی گئی واضع رہے کہ رام مندر پر فیصلے کو لے کر ضلع میں سیکیورٹی حدشات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے 144 نافذ کیا گیا تھا جس میں آج صبح حالات کے ٹھیک ہوتے ہی نرمی دیکھی گئی علاقے میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے عوام کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و بھائی چارے کی فضا کو بنا? رکھیں اور اگر کسی بھی شخص کو کوئی بھی پریشانی ہو تو وہ انتظامیہ سے رابطہ کرے۔