موسم سرد میں بارشوں اور برف باری سے نمٹنے کے سلسلہ میں مختلف ہدایات جاری
عمرارشدملک
راجوری : ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی قیادت میں ضلع کے تمام آفیسران کا خصوصی اجلاس طلب ہو جس میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش اور ہلکی ہلکی برف باری میں ہوئے نقصانات کی جانکاری حاصل کی اور آئندہ موسم سرد میں بارشوں اور برف باری سے نمٹنے کے لئے مختلف پہلو پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی کالاکوٹ ،ایڈیشنل ڈی سی کوٹرنکہ ،ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی، ایس ڈی ایم تھنہ منڈی تنویر ملک، اسسٹنٹ کمشنر (آر) محمد اشرف ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سشیل کمار کھجوریہ،ایگزیکٹوانجینئر پی ڈی ڈی ،ایگزیکٹوانجینئر پی ایچ ای ،ایگزیکٹوانجینئر اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول،سی ایم او راجوری ،ضلع پنچایت آفیسر ڈاکٹر عبدالخبیر ،ڈپٹی ڈائریکٹرمنصوبہ بندی بلال میر اور دیگر ضلع آفیسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے گزشتہ دنوں ہوئی بارش اور برف باری کے نقصانات کی تفصیلی جانکاری حاصل کی اور ساتھ مستقبل میں موسم سرد میں بارش اور برف باری سے نمٹنے کے لئے تیاریوں جائزہ لیا اور مختلف ہدایات بھی جاری کی تاکہ بارشوں اور برف باری میں لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکلات یا پریشانی نہ ہوسکے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کا مقصد گزشتہ دنوں بارشوں میں ہوئے نقصانات کی تفصیل حاصل کرنا اور آئندہ بارشوں اور برف باری سے نمٹنے کے لئے تمام روز مرہ کی ضروریات کا جائزہ لینا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی اور پانی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ بارش اور برف باری میں بجلی پانی کو بحال رکھنے کی کوشش کرئے اور دور دراز والے علاقوں میں بجلی کے پول ،ٹرانسفارمراور پانی کی پایپوں کو ایمرجنسی کے لئے سٹور رکھے تاکہ ضرورت کے مطابق ان کا استعمال کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سپلائی کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام تحصیل سپلائی اسٹور میں راشن ایڈوانس جمع رکھے اور گیس سلنڈر کی سپلائی کو بھی بحال ررکھے تاکہ لوگوں کی روز مرہ کی ضروریات پوری ہوسکے ۔ وہیں انہوں نے محکمہ پی ڈبلیوڈی اور پی ایم جی ایس وائی کوبھی ہدایت دی کہ بارشوں میں سڑک راستوں کو بحال رکھنے کے لئے ہرحال میں کام کرئے اور برف والے علاقوں میں برف ہٹانے کے کام میں کسی بھی طرح کی سستی نہ ہو اور اگر کسی بھی محکمہ کی طرف شکایت ہوئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے بتایا کہ ضلع راجوری کے تمام ایڈیشنل ڈی سی اور ایس ڈی ایم کو خاص طور پر کہا گیا ہے کہ وہ تحصیل سطح پر ایک ایک کنٹرول روم قائم کرئے اور اس کے رابطہ نمبرات کو عام کرئے تاکہ برشوں اور برف باری کے دوران لوگ اپنی مشکلات انتظامیہ تک پہنچ سکے اور ساتھ ضلع ہیڈکواٹر پر بھی ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ فوری کیا جاسکے ۔