وادی کشمیر میں بجلی سپلائی کی بحالی ، سڑکوں پر آواجائی اور موسم سرما کیلئے اِنتظامات

0
0

صوبائی کمشنر نے اقدامات کا جائزہ لیا
سر ی نگر/صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج مختلف محکموں کے سربراہوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران وادی میں بجلی سپلائی کی بحالی ، سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے کام اور موسم سرما کے لئے کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے موسم سرما کے لئے تما م اِنتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ۔
میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سری نگر ، ناظم تعلیم کشمیر ،ڈائریکٹر یو ایل بی ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، کمشنر ایس ایم سی ،مختلف محکموں کے چیف انجینئران اور پی ڈی ڈی ، ایس ڈی آر ایف ، فارسٹ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور میکنیکل انجینئر نگ کے افسران کے علاوہ دیگر افسران بھی شرکت کی جبکہ شوپیان ، گاندربل ،کولگام، بانڈی پورہ ،بارہمولہ ، پلوامہ ، کپواڑہ اور بڈگام کے ترقیاتی کمشنروں اور اے ڈی سی اننت ناگ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
ضلع سطح پر بجلی سپلائی کی بحالی کا جائزہ لینے کے دوران صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ وادی کے تمام ہسپتالوں اور اکثر علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی گئی ہے ۔
سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے اقدامات کے بارے میں صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ وادی بھر میں اہم شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے ۔
میوہ باغات کو ہوئے نقصان کے بارے میں صوبائی کمشنر نے محکمہ باغبانی کو متاثرہ علاقوں میں محکمہ مال کے افسران کے ہمراہ دورہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر میں رِپورٹ پیش کی جاسکے۔اُنہوں نے ترقیاتی کمشنروں کو برفباری کے واقعات میں ہوئے اموات اور نقصان کے لئے معقول معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا