یوپی کابینہ نے بندیکل کھنڈ وگورکھپور ایکسپریس وے کی تعمیر کو دی ہری جھنڈی

0
0

یو این آئی

لکھنؤ// اترپردیش حکومت نے پیر کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اور کورکھپورلنک ایکسپریس وے کے لئے ٹیندڑوں کو منظوری دے دی ہے ۔مذکورہ بالا دونوں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے 25 اکتوبر کو ٹینڈر کا نوٹس جاری کیا تھااور پیر کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی کابینہ نے اس کو منظوری فراہم کردی۔ایکسپریس وے بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ میمورنڈم پر دستخط ہونے کے 36 مہینوں کے اندر تعمیراتی کام کی تکمیل کی جائے گی۔اگر ان کمپنیوں نے 30 مہینوں کے اندر تعمیراتی کا م کو مکمل کرلیا تو ان کو 5 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔دونوں ایکسپریس وے کی تعمیر سے 60 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔دونوں ایکسپریس وے ای پی سی کے تحت بنائے جائیں گے جس میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 7786.81 کروڑ روپئے اور 2202.38 کروڑ روپئے زمین کی فراہمی کے لئے دئے گئے ہیں۔ جبکہ گورکھپور لنک ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 3024.10 کروڑ روپئے اور 1563.90 کروڑ روپئے زمین کی خریداری کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ریاستی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ایکسپریس وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد جلد ہی رکھا جائے گا۔بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کو 6حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اس کے لئے حکومت کو 17 کمپنیوں نے درخواست دی تھی۔ پروجکٹ کے لئے سب سے کم قیمت کی جو نیلامی حکومت کو موصول ہوئی وہ یوپی ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جو تخمینی رقم متعین کی گئی تھی اس سے 12.72 فیصدی کم ہے ۔بندیل کھنڈ ایکسپریس کی تعمیرکے لئے جن کمپنیوں کو کنٹراکٹ دیا گیا ہے ان میں اپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ، اشوکا بیولڈکان لمیٹیڈ، گوار کنسٹرکشن لمیٹیڈ اور دلیپ بیولڈ کان لمیٹیڈ۔ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کوپہلا اور دوسرا حصہ، اشوکا بیولڈ کان لمیٹیڈ کوتیسرا حصہ، گاوار کنسٹرکشن لمیٹیڈ کوچوتھااور پانچواں حصہ اور دلیپ بیولڈ کان لمیٹیڈ کو6 حصہ دیا گیا ہے ۔بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا آغاز ضلع چترکوٹ کے بھارت ملاپ مقام سے شروع ہوکر باندا، ہمیر پور، جالون اور اوریا ہوتے ہوئے لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے کو اٹاوہ پر جوڑے گا۔یہ ایکسپریس وے 4 لین کا ہوگا جسے مستقبل میں 6 لین میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ ایکسپریس وے کی مجمعوعی لمبائی 297 کلومیٹر ہے ۔ اس ایکسپریس کی تکمیل کے بعد بندیل کھنڈ خطہ قومی راجدھانی سے جوڑے گا۔اسی طرح سے گورکھپور لنک ایکسپریس وے پروجکٹ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیااور اس کے لئے 12 کمپنیوں نے درخواست دیا تھا۔اس پروجکٹ کے لئے سب سے کم رقم والی نیلامی تخمینہ رقم سے 3.12 فیصدی کم کا موصول ہوا۔ان ایکسپریس وے کے دوحصوں میں سے ایک کو اپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کو دیا گیا جبکہ دوسرا دلیپ بیولڈکان لمیٹیڈ کو دیا گیا۔گورکھپور لنک ایکسپریس وے کا آغاز گورکھپور سے ہوگا اور سنت کبیر نگروامبیڈکر نگر اضلاع سے ہوتے ہوئے ضلع اعظم گڑھ میں پوروانچل ایکسپریس کو جوڑے گا۔یہ ایکسپریس وے بھی 4 لین کا ہوگا جسے مستقبل میں 6 لین تک کی توسیع کی جاسکے گی۔اس ایکسپریس وے کی لمبائی91.35 کلومیٹر ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا