کیرالا اور اڑیسہ نے کھیلا بغیر گول ڈرا

0
0

کوچی،   میزبان کیرالا بلاسٹرز اور اڑیسہ ایف سی کے درمیان جمعہ کی رات یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کا 18 واں میچ بغیر گول ڈرا رہا۔اس ڈرا سے کیرالا اور اڑیسہ دونوں کے کھاتہ میں ایک ایک پوائنٹس آئے اور اب دونوں ہی ٹیموں کے چار چار میچوں سے چار چار پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ دونوں ہی ٹیموں کا اس سیزن میں یہ پہلا ڈرا ہے ۔دو بار فائنل میں جگہ بنانے والی کیرالا بلاسٹرز نے پہلے ہاف میں اچھا کھیل دکھایا۔ اگرچہ وہ بدقسمت بھی رہی کیونکہ پہلے ہاف میں اسے پنالٹی نہیں ملی۔ اڑیسہ نے بھی پہلے ہاف میں کچھ موقع بنائے ، لیکن وہ بھی برتری نہیں لے سکی۔ دونوں ہی ٹیموں نے پہلے ہاف میں دو دو تبدیلیاں کیں کیونکہ اس کے زیادہ تر کھلاڑی اس ہاف میں زخمی ہوتے نظر آئے ۔میزبان کیرالا بلاسٹرز کے نے میچ شروع ہوتے ہی تبدیلی کرنی شروع کر دیں۔ کیرالا کے بعد اڑیسہ نے بھی 28 ویں منٹ میں میچ کا اپنی پہلی تبدیلی کی۔ 35 ویں منٹ میں کیرالا بلاسٹرز کے سہل عبدالصمد اڑیسہ کے تین کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے گیند کو باکس کی طرف لے کر بڑھے ۔ لیکن نارائن داس نے انہیں باکس کے اندر گرا دیا۔ کیرالا نے اس پر پنالٹی کا مطالبہ کیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ یہ پنالٹی ہے لیکن اس کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔42 ویں منٹ میں اڑیسہ کے پاس برتری لینے کا موقع آیا۔ جیری نے نندکمار کو گیند تھمائی، لیکن ان کا یہ شاٹ باہر چلا گیا۔ پہلے ہاف میں پانچ منٹ کا اضافی وقت شامل کر دیا گیا اور دونوں ہی ٹیموں میں سے کوئی بھی برتری حاصل نہیں کر پائی۔
دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی اڑیسہ کے کپتان مارکوس تیبر کی جگہ مارٹن گیوڈیج میدان پر آئے ۔ اس کے 10 منٹ بعد تک بھی دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے کے موقع نہیں بنا پائی۔ 58 ویں منٹ میں اڑیسہ کا کھاتہ کھولنے کا ایک بہترین موقع آیا۔ جیری رائیٹ فلینک سے ایک اچھا پاس ملا اور انہوں نے اسے نندکمار سیکر کی طرف بڑھایا ۔ لیکن نندکمار کا یہ شاٹ گول پوسٹ کے بالکل سائیڈ سے نکل گیا اور اڑیسہ یہ سنہرے موقع کو گنوا بیٹھی۔67 ویں منٹ میں ایک بار پھر کیرالا بلاسٹرز کے پنالٹی کی مانگ کو ریفری کی طرف سے مسترد کر دیا گیا۔ میزبان ٹیم کے پرشانت کے شاٹ کو اڑیسہ کے کھلاڑی نارائن داس کی طرف سے بلاک کئے جانے کے وقت کیرالا کو ایسا لگا کہ گیند داس کی کہنی کو چھوکر نکلی ہے اور اس نے پنالٹی کا مطالبہ کیا۔ لیکن ریفری نے اس بار بھی میزبان ٹیم کی مانگ کو ٹھکرا دیا۔میچ میں 75 منٹ گزرنے کے بعد باقی وقت کیرالا کے لئے کافی اہم ہو گیا کیونکہ ٹیم نے گزشتہ چار گولوں میں سے دو گول میچ کے 75 منٹ کے بعد ہی کھائے ہے ۔ 78 ویں منٹ میں کیرالا نے میچ میں اپنی آخری تبدیلی کی اور اس نے محمد رفیع کو باہر بھیج کر بارتھومولوو اوگبیچے کو میدان پر بلایا۔ نائجریائی فارورڈ اوگبیچے نے جیسے ہی میدان پر قدم رکھا اسٹیڈیم میں موجود تقریبا 20 ہزار ناظرین نے شاندار طریقے سے ان کا استقبال کیا۔86 ویں منٹ میں کیرالا نے تقریبا پہلا گول داغ ہی دیا تھا، لیکن اڑیسہ کے گول کیپر فرانسسکو ڈوروسو نے شاندار سیف کرکے کیرالا کو پوائنٹس شئیر کرنے پر مجبور کر دیا۔ میچ میں مقررہ وقت تک بھی دونوں ہی ٹیمیں گول نہیں کرپائیں اور مقابلہ بغیر گول ڈرا رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا