تمل ناڈو میں لاری اور کار کی ٹکر سے دو افراد کی موت ، چھ زخمی

0
0

توتوکوڈی ( یواین آئی) تمل ناڈو میں ضلع توتو کوڈی کے ایٹایا پورم کے نزدیک کیجھا یرال گاؤں میں لاری اور کار کی ٹکر سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو ایٹا یا پورم کے پاس کیجھای رال گاؤں میں کار اور لاری کے درمیان ہوئی ٹکر سے دو افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ کار سوار لوگ تیروچندر میں بھگوان سبرامنیم سوامی کے مندر جا رہے تھے ۔ یہ تمام کڈالور ضلع کے رہنے والے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ کار ڈرائیور لاری سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں کارسے کنٹرول کھو بیٹھا اور لاری کے پچھلے حصے میں ٹکر مار دی ۔ مہلوکین کی شناخت کار ڈرائیور فرینکلن اور نندکمار کے طور پر کی گئی ہے ۔حادثے میں کار پوری طرح تباہ ہو گئی ۔ زخمیوں کو یہاں کے سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا