گوٹریس نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا خیر مقدم کیا

0
0

اقوام متحدہ،   (یواین آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کرتارپور کوریڈور کھولے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بین مذاہب ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کا راستہ ہموار ہوگا۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو پاکستان کے گرودوارہ دربار صاحب کے تاریخی ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا تھا۔گرودوارہ دربار صاحب پاکستان میں دریائے راوی پر واقع ہے اور پنجاب کے گروداس پور میں ڈیرہ بابا نانک تیرتھ کے مقام سے تقریبا چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔انتونیو گوٹریس نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘کرتارپور کوریڈور کھولنے کے لئے ہم ہندوستان اور پاکستان دونوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دو اہم سکھ زیارت گاہوں کو جوڑنے ، بین المذاہب ہم آہنگی کی راہ ہموار کرنے اور عقیدت مندوں کو ویزا فری سرحد پار سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لئے دونوں ممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں’’۔اس سے ہندوستان سے 5000 عقیدت مند روزانہ تیرتھ یاترا کر سکیں گے ۔خیال رہے حکومت پاکستان نے ہفتہ اور 12 نومبر کو گرو نانک جینتی کے موقع پر کرتارپور جانے والے یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور 20 ڈالر کا سروس ٹیکس معاف کر دیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا