دہلی۔ ایودھیا کے بابری مسجد۔ رام جنم بھومی تنازعہ معاملہ میں آج ( 9 نومبر) سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت پانچ ججوں کی آئینی بینچ نے بہ اتفاق رائے یہ فیصلہ پڑھا۔ سی جے آئی رنجن گگوئی نے یہ فیصلہ پڑھا۔
اے ایس آئی کی رپورٹ میں زمین کے نیچے مندر کے ثبوت ملے: سپریم کورٹ
متنازعہ زمین رام للا وراجمان کو دی گئی: سی جے آئی
مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ بنائی جائے: گگوئی
مرکزی حکومت تین مہینے میں منصوبہ بنائے: گگوئی
سی جے آئی نے کہا کہ ٹرسٹ تین مہینے میں مندر کا منصوبہ تیار کرے۔
متنازعہ اراضی شری رام جنم بھومی نیاس کو دی جائے گی اور سنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں ہی پانچ ایکڑ زمین دی جائے گی: گگوئی
اراضی دستیاب کرائے جائے گی۔ گربھ گرہ اور مندر کے احاطے کا باہری حصہ رام جنم بھومی نیاس کو سونپا جائے گا: سی جے آئی
متنازعہ مقام پر رام للا کے جنم کے وافر شواہد ہیں اور اجودھیا میں بھگوان رام کا جنم ہندوؤں کی آستھا کا معاملہ ہے اور اس پر کوئی تنازع نہیں ہے: سی جے آئی