سرنکوٹ میں میلاد النبی کے بارہ روزہ  تقاریب کا سلسلہ جاری 

0
0

دار العلوم رضویہ کی جانب سے ہر سال پروگرام ہوتے ہیں :مفتی سید بشارت حسین

اعجاز الحق بخاری

سرنکوٹ// ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں،ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ ان خیالات کا اظہار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی ریاستی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کیا دار العلوم رضویہ سلطانیہ کے صدر مدرسین مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی ،و مولانا ولایت حسین مصباحی نے کہا

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔

عید میلاد النبی ایک تہوار یا خوشی کا دن ہے جو دنیا بھر میں مسلمان مناتے ہیں، یہ دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ ربیع الاول کے مہینے میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن خصوصاّ ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبیﷺ کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔

یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی  محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماء کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعراء اور ثناء خواںِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔یاد رہے یہ پروگرام بارہ روز تک چلتے ہیں آخر میں عشاقان رسول کے امنڈتے ہوئے سیلاب کا جلوس نکلتا ہے جسکے بعد یہ سلسلہ ربیع الاول کے ماہ کے آخر تک جاری رہتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا