ممبئی: ٹی وی کا سب سےزیادہ سرخیوں میں رہنے والا ریئلٹی شو یعنی ‘بگ باس 13’ ایک بارپھرسرخیوں میں ہے۔ اس شو پران دنوں آنے والےفنالے کی وجہ سے زبردست رسہ کشی چل رہی ہے۔ عالم تو یہ ہےکہ کنٹیسٹنٹ ایک دوسرے کو راستے سے ہٹانے کےلئےکچھ بھی کرنےکوتیارہیں۔ ایسے ہی ایک ٹاس کے دوران سدھارتھ شکلا بری طرح پھنس گئے۔ انہوں نے ماہرہ شرما کے ساتھ ایسا برتاؤ کردیا کہ بگ باس نےانہیں گھر سے نکالنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ٹوئٹرپرلوگ سدھارتھ کی حمایت میں آگئے۔ وہیں اب انہیں لےکرایک اور بڑی خبرآرہی ہے۔
حال ہی میں کلرس پربگ باس 13 سے متعلق ایک ویڈیوشیئرکیا ہے، جس میں سدھارتھ شکلا کوان کی بدسلوکی کےلئے لتاڑلگائی جا رہی تھی۔ اس ویڈیومیں بگ باس کہتے ہیں ‘جس طرح سے سدھارتھ شکلا نے جوش میں چھینا جھپٹی کی، وہ سراسرقابل مذمت ہےاوراس کے بطور سزا بگ باس خود سدھارتھ کو…’۔ اس کےآگے بگ باس نے کچھ نہیں کہا۔ یہ بھی نہیں بتایا کہ انہیں نکالا جائےگا یا نہیں، جس کےبعد سے قیاس آرائی کی جارہی ہےکہ سدھارتھ شکلا کو گھرسےنکالا نہیں جائےگا بلکہ سلمان خان انہیں سخت سزا دیں گے۔ بتایا جارہا ہےکہ سدھارتھ کودو ہفتوں کےلئےنامزد کردیا جائے گا