ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راجکوٹ ٹی 20 میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ امپائر بھی غلطیاں کرنے سے نہیں بچ سکے ۔ پہلے گیند بازی کرنے کیلئے اتری ٹیم انڈیا کے گیندبازوں اور فیلڈروں نے کافی غلطیاں کیں تو بنگلہ دیشی بلے باز بھی اس میں پیچھے نہیں رہے ۔ حیرت کی بات یہ رہی کہ امپائرس بھی اس معاملہ میں کھلاڑیوں کی برابری کرتے نظر آئے ۔ یجویندر چہل کی گیند پر ریشبھ پنت نے سومیا سرکار کو اسٹمپ کیا تو تھرڈ امپائر نے پہلے ناٹ آوٹ قراردیا اور پھر صحیح فیصلہ دیتے ہوئے بلے باز کو آوٹ قرار دیا ۔
اس پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ناراض ہوگئے اور تھرڈ امپائر کو غصہ میں کچھ کہتے ہوئے نظر آئے ، لیکن میدان پر موجود امپائر انہیں سمجھاتے ہوئے نظر آئے کہ غلط بٹن دبنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے