عالیہ گنگو کاٹھیاواڑی کے لئے کیتھی زبان سیکھیں گی

0
0

ممبئی؍؍اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لئے کیتھی یعنی کاٹھی بولی سکھنے والی ہیں۔ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی بنارہے ہیں ۔فلم میں عالیہ مرکزی کردار میں ہوں گی۔وہ اس فلم کے لئے کوئی کثرنہیں چھوڑ رہی ہیں۔ان کی پوری کوشش ہے کہ فلم میں اپنے کردار گنگوبائی کے ساتھ پورا انصاف کریں ۔ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم کے لئے عالیہ اب کیتھی یا کاٹھی زبان سیکھیں گی جو سوراشٹر میں بولی جاتی ہے ۔ عالیہ نے اس سے پہلے ‘2اسٹیٹس ’ کے لئے تمل اور‘راضی’ کے لئے اردو سیکھی تھی۔گنگوبائی کاٹھیاواڑی اگلے سال 11ستمبر کو ریلیز ہوگی۔گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے علاوہ عالیہ عیان مکھرجی کی فلم ‘برہماستر’میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے علاوہ رنبیر کپور ،مونی رائے اور امیتابھ بچن بھی ہوں گے ۔اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی فلم ‘تخت ’ میں بھی نظر آئیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا