سلمان کی بہن کے کردار کے لئے 15دن کا وقت لیا:نیلم

0
0

ممبئی؍؍اداکارہ نیلم کاکہناہے کہ انہوں نے فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں میں سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کرنے کے لئے ہاں کہنے کے لئے 15دن کا وقت لیاتھا۔ سورج بڑجاتیا کی ہدایت میں بنی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کو ریلیز ہوئے 20سال گزر چکے ہیں۔اس فلم میں سلمان کی بہن کا کردار اداکرنے کے لئے نیلم کو منتخب کیاگیاتھا۔حالانکہ جب نیلم کو اس رول کی پیش کش کی گئی تو وہ چونک گئی تھیں۔نیلم نے بتایا،‘‘اس فلم کے ہدایت کار سورج آر بڑجاتیا نے خود انہیں فون کیاتھا۔اس میں انہیں سلمان خان کی بہن کا رول آفر کیاگیا تھا۔اس کے لئے اپنا ذہن بنانے کے لئے انہوں نے 10سے 15دنوں کا وقت لیا۔’’ نیلم نے بتایا کہ انہیں اس فلم میں بہن کا کردار اداکرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے ۔سورج آر بڑجاتیا کا کہنا ہے کہ وہ نیلم کے اس رول کے لئے ہاں کہنے کے لئے بہت شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ سال 1999میں ریلیز ہم ساتھ ساتھ ہیں میں سلمان،سیف علی خان،موہنیش بہل،تبو،سونالی بیندرے اور کرشمہ کپور بھی اہم کردار میں تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا